ملزم کو فرار کروانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گرفتار

اسٹاف رپورٹر  بدھ 4 اکتوبر 2023
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

 لاہور: ملزم کو فرار کروانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خالد محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ننکانہ خالد محمود زیر حراست ملزم کو مقامی پولیس اسٹیشن حوالات میں بند کرنے لے گئے اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے اسے فرار کروادیا اور  اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد محمود نے کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی اور فرار کو چھپایا۔

بیان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات سے ثابت ہوا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے فرائض سے غفلت برتی اور لاپرواہی برتی۔ پولیس اسٹیشن چونگ میں خالد محمود کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔