- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیموں کو لیکر گمبھیر نے خواہش ظاہر کردی
- پاکستان میں پالیسی فیصلوں کا محور ذاتی مفادات ہیں، عالمی بینک
- لاہور میں تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم
- قومی کرکٹرز نے سندھ پولیس کی رشوت خوری کا خلاصہ کردیا
- لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی کالج بس پر فائرنگ، 2 طالبات زخمی
- یہ بات ٹھیک ہے کہ پولیس میں پیسوں پر بھرتیاں ہوتی ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- اسٹیک ہولڈرز کی اکثریت کے الیکٹرک لائسنس کی تجدید کیخلاف ہے، نیپرا
- کڑی تنقید، جگ ہنسائی کے بعد بورڈ نے اعظم پر عائد جرمانہ ختم کردیا
- سانحہ طاہر پلازہ کیس؛ ملزم فیصل عرف ماما کی ضمانت منظور
- روزگار کیلیے کراچی آنیوالی فیملی کا ایک سالہ بچہ اغوا
- سائفر کیس؛ خصوصی عدالت کا جیل میں ہی عمران خان کے اوپن ٹرائل کا فیصلہ
- اعظم خان پر جرمانہ؛ راشد لطیف نے کرکٹر کو ’’دلیر‘‘ قرار دیدیا
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 60500 پوائنٹس کی سطح عبور
- کراچی میں جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے کے گھر کے باہر فائرنگ
- ایشیائی ترقیاتی بینک کی پنجاب کیلئے 18کروڑ ڈالر قرضے کی منظوری
- چیمپیئنز ٹرافی 2025؛ بھارت نے ایونٹ کی منتقلی اور ہائبرڈ ماڈل کا واویلا شروع کردیا
- سندھ بورڈ، گیارہویں جماعت کی ’’اسلامیات‘‘: ایک جائزہ
- اعظم پر جرمانہ؛ شائقین کرکٹ نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- پٹرول کی قیمت میں 7 روپے ڈیزل میں 6 روپے لیٹر کمی متوقع
- عالمی بینک پاکستانی معیشت پر ماہرین کی رپورٹ آج جاری کرے گا
ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان

فوٹو : ٹویٹر
دبئی: ورلڈ کپ 2023 کے دوران آئی سی سی ںے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم بلے بازوں میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔
بلے بازوں کی نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 898 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ اوپنر امام الحق 728 رینکنگ پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر چلے گئے۔
آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے امام الحق سے پانچویں پوزیشن چھین لی۔ قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بھارتی ٹیم کے بلے باز شبمن گل رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
بولنگ رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج اور آسٹریلوی بولر جوش ہیزل ووڈ کے پوائنٹس برابر ہیں تاہم کارکردگی کے اعتبار سے محمد سراج 669 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور جوش ہیزل ووڈ دوسرے نمبر پر ہیں۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی دو درجہ ترقی کے بعد 632 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بھارت 116 ریٹنگ کے ساتھ پہلے، پاکستان 115 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 112 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔