موٹروے پولیس نے 6 لاکھ روپے کا سونا مالک کو لوٹادیا

ویب ڈیسک  بدھ 4 اکتوبر 2023
موٹروے پولیس سونے کی اشیا واپس کرتے ہوئے (فوٹو : موٹر وے پولیس)

موٹروے پولیس سونے کی اشیا واپس کرتے ہوئے (فوٹو : موٹر وے پولیس)

 لاہور: موٹروے پولیس ایم ٹو نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے شیخوپورہ ریسٹ ایریا سے ملنے والا ساڑھے چھ لاکھ روپے مالیت کا سونا مالک کے حوالے کردیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اسلام آباد جانے والے شہری کی قیمتی گولڈ چین، رنگ اور سامان ریسٹ ایریا میں رہ گیا تھا، شہری ارسلان نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر اطلاع دی، پٹرولنگ آفیسران شاہد اور صبا علوی نے سروس ایریا سے قیمتی سامان کو تلاش کیا اور اسے مالک کے حوالے کردیا۔

ترجمان کے مطابق  شہری نے قیمتی سامان مل جانے پر موٹروے پولیس ایمانداری کی تعریف کی، سیکٹر کمانڈر فیصل اکرم نے افسران کی دیانت داری کو سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔