- پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کو شکست دیدی
- ٹریفک پولیس پنجاب کا ریکارڈ، ایک دن میں 74 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری
- فلپائن کے چرچ میں بم دھماکا؛ 4 افراد ہلاک اور 50 زخمی
- حزب اللہ نے حملے بند نہ کیے تو غزہ کیطرح لبنان کو بھی تباہ کردیں گے؛ اسرائیل
- نیشنل ٹی20 کپ؛ شاداب انجری کا شکار ہوگئے
- لاہور: میٹرو بس انتظامیہ بھی بجلی چوری میں ملوث نکلی، جرمانہ عائد
- سندھ میں 10 سال بعد سال ختم ہونے سے قبل ہی کپاس کا پیداواری ہدف حاصل
- سوشل سیکیورٹی کی نادہندگان کیخلاف کارروائیاں، 50 کروڑ روپے کے واجبات وصول
- فرانس میں چاقو بردار شخص کا حملہ؛1 راہگیر ہلاک اور 2 زخمی
- اسرائیل کا حماس کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ؛ 1 روز میں شہادتیں 700 ہوگئیں
- سڈنی میں سامان لوڈ کرنے کی ویڈیو پر شاہین کا ردعمل سامنے آگیا
- واہگہ بارڈر پر ہونیوالی پریڈ کی نقل اتارنے والے پرائیویٹ بینڈ کی ویڈیو وائرل
- صوابی میں ورکرز کنونشن کا انعقاد: شیر افضل سمیت پی ٹی آئی کے قائدین پر مقدمہ درج
- ورلڈکپ فائنل کیوں ہارے؛ بھارتی کپتان، ہیڈکوچ نے ’’پچ‘‘ پر ملبہ ڈال دیا
- خصوصی افراد کو معاشی خودمختار بنا کر معیشت پر بوجھ کم کیا جا سکتا ہے، ایکسپریس فورم
- سندھ، بار بار طلبی کے باوجود خیراتی اسپتال آڈٹ رپورٹ پیش کرنے سے گریزاں
- قرض دینے کا کارروبار، 150 غیر قانونی موبائل اپلیکیشنز بند
- سندھ حکومت؛ سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے پر سابق وزرا، ایم پی ایز اور افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- پی ایس ایل9؛ یونائیٹڈ نے 2 کھلاڑیوں کے بدلے گلیڈی ایٹرز سے نسیم شاہ لے لیا
- دکی: ملزمان کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو لیویز اہلکار شہید
جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا

ڈاکٹرز نے 25 منٹ میں کامیاب آپریشن سرانجام دیا۔
کراچی کے سب سے بڑے جناح اسپتال میں روبوٹک سرجری کا آغاز کردیا گیا۔
اسپتال میں 25 منٹ کے آپریشن کے بعد 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا، طبی ماہرین کے مطابق مریض کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کے ذریعے 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا، جناح اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول کی سربراہی میں ڈاکٹر صدام اور ڈاکٹر منصب نے 25 منٹ میں کامیاب آپریشن سرانجام دیا۔
دوران آپریشن پیچیدہ مراحل ،تکلیف اور خون کے ضیاع سے بچنے کے لیے روبوٹک سرجری کی جاتی ہے جس کی بدولت مریض جلد صحت یاب ہوکر معمول کی سرگرمیوں میں مشغول ہوسکتا ہے۔
اس سلسلے میں جناح اسپتال کراچی کے شعبہ یورولوجی کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد علی نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد رسول کا مشکور ہوں،ان کے نظریے کے تحت جناح اسپتال میں روبوٹک سرجری کا آغاز ہوا،روبوٹک سرجری کی لاگت بڑی ہے،اس کا سامان اور ٹریننگ بھی مہنگی ہے،یہاں کے ڈاکٹروں کو روبوٹک سرجن بننے کا موقع مل رہا ہے،کل اسپتال میں پہلی روبوٹک سرجری کی گئی تھی،
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے فنڈز دے کر روبوٹک دلایا،روبوٹک سرجری کسی ایک سرجن کا کام نہیں،اس کے لیئے ایک پوری ٹیم درکار ہوتی ہے،ہمارے سرجیکل یونٹس کو روبوٹک سرجری کا تجربہ حاصل ہوگا،نئے آپریشن تھیٹر اور فلاحی ادارے کے تعاون سے آسانی ہوگئی ہے،سب سے پہلے چیرے والی سرجری ہوتی تھی،پھر لیپرو اسکوپی ہونے لگی اور اب روبوٹک سرجری ہورہی ہے،
روبوٹ کی مدد سے جسم کے مختلف اعضاء تک رسائی آسان ہے،ابتداء میں یومیہ دو کیسز کو ہدف بنایا گیا ہے،پتے کی سرجری اگر لیپرو اسکوپی سے ہوتی تو دو سے ڈھائی لاکھ روپے کی لاگت آتی، اگر نجی ادارے میں روبوٹک سرجری کے پانچ لاکھ روپے تک وصول کیے جاتے،جبکہ یہاں مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے،
انہوں نے کہا کہ دوران آپریشن ناکامی سے بچنے کے لیئے ہمارے پاس یہ آپشن ہوتا ہے کہ اگر روبوٹ سے کچھ مسئلہ ہورہا ہو تو ہم لیپراو اسکوپی سے آپریشن جاری رکھ سکتے ہیں۔ابتدائی طور پرجناح اسپتال میں روبوٹ کے ذریعے یومیہ دو آپریشن کرکے انفیکشن فری علاج کو یقینی بنایا جارہا ہے،روبوٹک سرجری مریضوں کی سہولت کے ساتھ شعبہ طب میں نوجوان ڈاکٹروں کی ترقی کا بھی ذریعہ بن رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔