میرے بیٹے اور سلیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا ماہرہ خان
یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا مگر سب کچھ بہت آسانی سے طے ہوگیا، اداکارہ کا پیغام
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی شادی پر نیک تمنائیں اور محبت بھری دعائیں دینے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اُن سے اپنے، بیٹے اذلان اور شوہر سلیم کریم کیلیے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کے گئے اپنے ایک پیغام میں ماہرہ نے لکھا کہ 'میں مسلسل اللہ کا شکر ادا کررہی ہیں، آپ سب کا بھی شکریہ جس پیار اور محبت سے دعائیں بھیجیں'۔
ماہرہ نے خوش خبری سنائی کہ وہ جلد شادی کی مزید ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کریں گی۔
انہوں نے اپنے چاہنے والوں اور ساتھی اداکاروں سے اپیل کی کہ 'آپ میرے، اذلان اور سلیم کیلیے بھی دعا کریں، یہ میری زندگی کا مشکل ترین فیصلہ تھا مگر بہت آسانی کے ساتھ سب کچھ طے ہوا'۔
ماہرہ نے اپنے مداحوں کا آخر میں پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 'میں ہمیشہ آپ سے بہت پیار کرتی ہوں'۔
مزید پڑھیں: ماہرہ خان نے اپنی شادی کی آفیشل تصویر اور ویڈیو جاری کردی
واضح رہے کہ اتوار یکم اکتوبر کو اداکارہ نے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں اپنے دیرینہ دوست اور معروف بزنس مین سلیم کریم کو شریک حیات منتخب کر کے نئی زندگی کی شروعات کی ہیں۔
ماہرہ نے ایک روز قبل سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شادی کی تصویر اور ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔