- فواد چوہدری کو جیل میں اہلیہ سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت
- ڈیلرز نے پٹرولیم مصنوعات کی ہفتہ وار قیمتوں کے تعین کی تجویز مسترد کردی
- یکم دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
- عمران خان مقدمات کے باعث جیل میں ہیں، ہمارا لینا دینا نہیں، الیکشن کمیشن
- کراچی میں شیر خوار بچہ پانی کے ٹب میں ڈوب کر جاں بحق
- چینی کی قیمت میں بڑی کمی
- عارضی جنگ بندی کا دورانیہ بڑھانے کو تیار ہیں، حماس
- خواتین ووٹ کے حق سے محروم کیوں ہیں؟
- ویجیٹیبل آئل کی درآمدات میں بڑے پیمانے پر انڈر انوائسنگ کا انکشاف
- پرائیویٹ سیکٹر برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے
- ریل کی پٹریوں کے اطراف کاربن کشید کرنے کا انوکھا منصوبہ
- الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کی کھپت تین اقسام کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے
- گزشتہ برس 50 فیصد نوجوانوں نے اسکول ہوم ورک کیلیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا
- امریکا میں فلسطینی طالب علموں پر فائرنگ، تین نوجوان زخمی
- امام الحق اور انمول کے ولیمے کی تصاویر وائرل
- موسمیاتی تبدیلی سے خواتین زیادہ متاثر، تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے!
- 190 ملین پاؤنڈز کیس میں نیب کی عمران خان سے 13 گھنٹے طویل تفتیش
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک
- ریاست کو ایک موقع اور دے رہے ہیں وہ آئینی ترمیم سے عوام کو بااختیار بنائے، کنونیئر ایم کیو ایم
- سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز
چین کے جوہری آبدوز حادثے میں 55 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے؛ برطانوی رپورٹ

چین کی جوہری آبدوز پنے ملک کی بچھائے گئے جال میں پھنس کر تباہ ہوئی؛ فوٹو: فائل
بیجنگ: چین کی جوہری آبدوز کھلے سمندر میں اپنے ہی جال میں پھنس کر حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک ہوگئے جن میں کپتان اور نیوی کے 21 افسران بھی شامل ہیں۔
برطانوی اخبار دی ٹائمز نے ملکی انٹیلی جنس کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شنگھائی کے شمال میں شانڈونگ صوبے کے قریب آبدوز میں آکسیجن ختم ہو گئی تھی اور یہ اپنی ہی افواج کے نصب کردہ چین اور لنگر سے ٹکرا کر سمندری فرش میں پھنس گئی۔
یہ سمندری فرش ایک جال کی طرح ہوتا ہے جس میں دشمن ممالک کے جہازوں کو پھانسا جاتا ہے اور چین نے یہ جال امریکا اور برطانیہ کے جہازوں کو پکڑنے کے لیے بچھایا تھا لیکن خود پھنس گیا۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ آبدوز کے اپنے ہی ملک کے بچھائے جال میں پھنسنے سے اس کے سسٹم میں خرابی پیدا ہوئی جس سے آکسیجن کی کمی واقعے ہوئی اور عملے کے تمام ارکان کا دم گھٹ گیا تھا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ زرد سمندر میں پیش آیا۔ چینی آبدوز ڈوب گئی اور اس میں موجود چینی نیول کے 55 اہلکار ہلاک ہوگئے جن میں 22 افسران، 7 افسر کیڈٹس، 9 جونیئر افسران، 17 ملاح اور کپتان کرنل زو یونگ پینگ بھی شامل ہیں۔
برطانوی انٹیلی جنس رپورٹ نے تباہ ہونے والی آبدوز کی شناخت 093-417 کے طور پر کی تاہم تائیوان کی طرح چین نے آبدوز کے تباہ ہونے کی تردید کی ہے۔
یاد رہے کہ چین کے پاس 553 ایم ایم ٹارپیڈو سے لیس ٹائپ-093 کی حملہ آور 6 آبدوزیں ہیں، جن کی نقل مکانی کی صلاحیت 6,096 ٹن ہے۔
یاد رہے تھے کہ یہ حادثہ اگست میں پیش آیا تھا اور چین نے مبینہ طور پر معلومات چھپائی تھیں تاہم اب تحقیقاتی رپورٹ برطانوی انٹیلی جنس نے اب جاری کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔