سنگ دل ماموں نے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلیے کم سن بھانجوں کو قتل کردیا

 بدھ 4 اکتوبر 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

پنجاب کے علاقے ظفر وال میں سنگ دل ماموں نے بہنوئی کے ہاتھوں اپنے بھائی کے قتل کا بدلہ لینے کیلیے دو بھانجوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس حکام کے مطابق ظفر وال کا رہائشی ملزم 8 سالہ ابو بکر اور چار سالہ احمد کو کولڈرنگ پلانے کے بہانے سے گھر سے ساتھ لے کر گیا اور کھیتوں میں لے جاکر قتل کردیا۔

دونوں بچوں کی لاشیں کھیتوں سے ملیں جن کے گلے میں پھندے پڑے ہوئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم وقوعہ کے بعد سے مفرور ہے اور اُس نے اپنی بہن کو پیغام پہنچوا دیا ہے کہ بھانجوں کو بھائی کا بدلہ لینے کیلیے قتل کیا۔

حکام کے مطابق دونوں بچوں کو گلے میں رسی کے پھندے ڈال کر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔