لاہور ڈسٹرکٹ بار کے سیکریٹری جنرل کے خلاف مقدمے پر وکلا کا ہڑتال کا اعلان

قیصر شیرازی  بدھ 4 اکتوبر 2023
 فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 راولپنڈی: لاہور ڈسٹرکٹ بار کے سیکریٹری جنرل کے خلاف مقدمہ درج ہونے پر وکلا نے جمعرات پانچ اکتوبر کو ہڑتال اور عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

ڈسٹرکٹ بار کے صدر فیصل نیازی نے کہا کہ سیکریٹری بار کے خلاف جھوٹا مقدمہ فی الفور واپس لیا جائے، مقدمہ اندارج کے خلاف وکلا پانچ اکتوبر کو عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے اور احتجاجی ریلی بھی نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ اور ڈسٹرکٹ بار میں بھی ہڑتال ہوگی۔

پنجاب بار کونسل کی اپیل پر پنجاب بھر کی کچہریوں میں وکلاء کل 5 اکتوبر ہڑتال کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔