- معجزہ؛ غزہ میں گھر کے ملبے سے 37 دن بعد نومولود زندہ مل گیا
- کمشنر کراچی کا ڈی سیز کو شہر کی بلند عمارتوں کا فائرسیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم
- بلال پاشا سابقہ بیوی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے، پولیس
- مشرف مارشل لا کو قانونی کہنے والے ججوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے، جسٹس اطہر
- سندھ؛ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز اور ناظمین امتحانات کی اسامیوں کے اشتہار جاری کرنیکا فیصلہ
- اسرائیلی یرغمالی حماس کے سربراہ کے حسن سلوک کے معترف
- قومی کرکٹرز کی شکایت؛ رشوت لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار
- بلوچستان؛ مسجد میں فائرنگ سے قتل، پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام
- ورلڈکپ فائنل میں شکست؛ وسیم اکرم نے بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا
- دورات عدت نکاح، مفتی سعید اور عون چوہدری کے بیانات قلمبند، نکاح کو غیرشرعی قرار دیدیا
- ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کا اضافہ
- کینیڈا میں یہودی کمیونیٹی سینٹر پر دھماکا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیموں کو لیکر گمبھیر نے خواہش ظاہر کردی
- پاکستان میں پالیسی فیصلوں کا محور ذاتی مفادات ہیں، عالمی بینک
- لاہور میں تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم
- قومی کرکٹرز نے سندھ پولیس کی رشوت خوری کا خلاصہ کردیا
- لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی کالج بس پر فائرنگ، 2 طالبات زخمی
- یہ بات ٹھیک ہے کہ پولیس میں پیسوں پر بھرتیاں ہوتی ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- اسٹیک ہولڈرز کی اکثریت کے الیکٹرک لائسنس کی تجدید کیخلاف ہے، نیپرا
- کڑی تنقید، جگ ہنسائی کے بعد بورڈ نے اعظم پر عائد جرمانہ ختم کردیا
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ثمرات، خلیج تعاون کونسل سے آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے

فوٹو فائل
اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن (خصوصی سرمایہ کاری سہولت) کونسل کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ بجلی چوروں سے 16 ارب روپے کی وصولی کی گئی ہے جبکہ تمام ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نگراں وزیر تجارت نے بتایا کہ کونسل کی بدولت خلیج تعاون کونسل سے 14 سال بعد آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی کا چھٹا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جو 9 گھنٹے تک جاری رہا۔ اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے تحت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے جاری مختلف اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف، عبوری وفاقی کابینہ کے اراکین، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کو کونسل کی گزشتہ اجلاس کے بعد سے آج تک ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور کاروباری سہولیات کی فراہمی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ شرکا نے ملک میں سرمایہ کاری پر اثر انداز ہونے والے اقتصادی عناصر ،بشمول اصلاحاتی عمل میں تعطل اور شدید خسارے والے سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔
اجلاس میں عوام کے وسیع تر مفاد اور ملکی خزانے کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے قومی ملکیت والی کمپنیوں (SOEs) کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔ کمیٹی نے سرمایہ کاری کے مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ سرمایہ کاری کے لئےطے شدہ اہداف کے حصول کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم نے وزارتوں کو (whole of the government) اپروچ کو مرکزی حیثیت دیتے ہوئے ایسے اقدامات جاری رکھ کر ملکی معیشت کو درپیش چیلینجز پر قابو پانے کی اہمیت پر زور دیا جبکہ آرمی چیف نے ملکی معیشت کی بحالی و ترقی کیلئے پاک فوج کے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔
وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس
اجلاس کے بعد وفاقی وزراء نے پریس کانفرنس کی۔ وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ اس سال کپاس کی بمپر فصل ہوگی۔ چاول کی فضل کی ایکسپورٹ بڑھنے سے ایک ارب ڈالرز سے زائد حاصل ہوا۔ وفاقی وزیرِ توانائی محمد علی نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے اور یہ جاری رہے گی، پی آئی اے کی نجکاری ہماری ترجیح ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے پھر دہشت گردی کا مظاہرہ کیا گیا تاہم ہماری سکیورٹی فورسز نے سویلینز کی وجہ سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔
وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ طے پاگیا ہے، جی سی سی نے چودہ سال بعد پاکستان سے معاہدہ کیا، جس میں سعودی عرب نے اہم کردار ادا کیا ہے، بہت جلد مختلف ملکوں سے پاکستان میں سرمایہ کاری آنا شروع ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ معاہدے میں قانون کے مطابق بہتری لائی گئی ہے، ہمارے مشاہدے میں یہ بات آئی کہ اوورسیز پاکستانیوں کا پیسہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیلیے استعمال ہوتا رہا اور یہ پیسہ غیر قانونی طریقے سے باہر منتقل ہورہا تھا تاہم حکومتی اقدامات سے اب ڈالر کی غیر قانونی منتقلی رک گئی اور روپے کی قدر میں مسلسل بہتری ہورہی ہے۔
وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت کے اقدامات کیوجہ سے پاکستانی کرنسی کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا ٹیکس نظام میں بہتری سے منسلک ہے، امید ہے رواں سال فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوگی۔ صنعتوں کو سردیوں میں توانائی کی فراہمی کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔
وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ ’بجلی چوری روکنے کیلیے اقدامات جاری ہیں، گیس اور بجلی چوری روکنے کیلیے قانون سازی کی ضرورت ہے، بجلی چوری روکنے کیلیے اقدامات جاری رہیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کی کمی پر قابو پانے کیلیے اقدامات شروع کردیے ہیں، ایل این جی کے دو کارگو آرہے ہیں جن سے گیس کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی جبکہ دسمبر تک گیس کی کمی کا مسئلہ بہت حد تک حل ہوجائے گا‘۔
محمد علی کا کہنا تھا کہ رواں سال میں گزشتہ برس کی نسبت قدرتی گیس میں اٹھارہ فیصد کمی آئی ہے، گیس کی طلب زیادہ اور سپلائی کم ہے، ڈالر کی قیمت میں کمی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔
نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا کہ چمن بارڈر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، پاکستانی فورسز نے واقعے پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، جس کی وجہ وہاں پر سویلین کی موجودگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے دس دہشت گردوں کو ہلاک کیا، ملک سے دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔