- ایم کیو ایم نے حلقہ بندیاں مسترد کر دیں، عدالت سے رجوع کرنیکا اعلان
- پنجاب حکومت نے اسموگ کی وجہ سے عائد پابندیاں عارضی طور پر ختم کردیں
- پی ٹی آئی کا چیئرمین کون ہوگا؟ انٹرا پارٹی الیکشن آج ہوں گے
- پی آئی اے نے پی ایس او کو 40 کروڑ ادا کردیے، ایک ارب 10 کروڑ مزید باقی
- سول اسپتال کی آڈٹ رپورٹ میں کروڑوں روپے کے غبن کا انکشاف
- روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلیے مالیاتی مشیر کی تقرری کی منظوری
- خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں 51 خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
- پنجاب میں شکار کی اجازت ملنے کے پہلے ہی روز شکاریوں نے سیکڑوں تیتر ڈھیرکردیے
- سندھ ہائیکورٹ کا الآصف اسکوائر تا ٹول پلازہ تجاوزات کے خاتمے کا حکم
- اسرائیل کی غزہ پر بمباری انسانیت کیخلاف جنگی جرائم ہیں، ترک صدر
- مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ مہنگی
- سکھ رہنما کو امریکا میں قتل کرنے کی بھارتی سازش؛ انٹونی بلنکن کا سخت ردعمل
- دودوچھہ ڈیم سے روالپنڈی میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے حل ہوجائے گا، محسن نقوی
- اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس کی 61500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- پائیدار توانائی سے بٹ کوائن کی مائننگ، کروڑوں ڈالر کی آمدن ممکن
- سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا اور قدیم ترین دستی کلہاڑا دریافت
- کینسر کے مہنگے ترین علاج اب انتہائی سستے ہونے کے قریب
- 2050 ء تک پاکستان کی جی ڈی پی میں 20 فیصد کمی متوقع ہے، عالمی بینک
- ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 285 روپے سے کم ہوگیا
پاکستان کا افغانیوں کی بےدخلی کا فیصلہ، طالبان کا شدید ردعمل سامنے آگیا
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/10/2546824-image-1696451842-958-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ ہم پاکستانی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پالیسی پر نظر ثانی کریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت کا یہ ردعمل نگراں حکومت کی جانب سے پاکستان کے افغان شہریوں کو الٹی میٹم دیے جانے کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بغیر دستاویزات کے رہ رہے تمام افغان شہریوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی جاتی ہے ورنہ قید ہوگی یا انہیں ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔
مذکورہ بالا فیصلہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں آرمی چیف سمیت دیگر نے شرکت کی۔ کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ سرحد کے آر پار نقل و حرکت پاسپورٹ اور ویزوں سے مشروط ہوگی جبکہ الیکٹرانک افغان شناختی کارڈ (یا ای تذکرہ) صرف 31 اکتوبر تک قبول کیے جائیں گے۔
حکومت کے فیصلے کے مطابق حکام 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد تارکین وطن کی غیر قانونی جائیدادوں اور کاروباروں کو نشانہ بنانے کے لیے آپریشن شروع کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔