عالمی ریکارڈ ہولڈر حارث منظور کو فوج کے ساتھ ایک دن گزارنے کی اجازت مل گئی

ایکسپریس نیوز  جمعـء 16 مئ 2014
راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف اولیول عالمی ریکارڈیافتہ بچے رائے حارث منظورکوتحفہ دے رہے ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف اولیول عالمی ریکارڈیافتہ بچے رائے حارث منظورکوتحفہ دے رہے ہیں۔ فوٹو: پی پی آئی

راولپنڈی: بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے9سالہ عالمی ریکارڈیافتہ پاکستانی بچے کی صلاحیتوں کااعتراف کرتے ہوئے اولیول کے امتحان میں ریکارڈرزلٹ حاصل کرنے پررائے حارث منظور کو مبارکباد دی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حارث منظورکی درخواست پربری فوج کے سربراہ نے انہیں پاک فوج کیساتھ ایک دن فیلڈمیں گزارنے کی اجازت بھی دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔