بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کا نماز سکھانے والے ٹیچر پر وحشیانہ تشدد

بچوں کو مختلف مذاہب سے آگہی پروگرام کے تحت نماز سکھائی جا رہی تھی، اسکول انتظامیہ


October 05, 2023
ہندو انتہا پسندوں نے اسکول انتظامیہ کو معافی مانگنے پر مجبور کیا:فوٹو:سوشل میڈیا

بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی مسلمانوں سے نفرت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ہندو انتہاپسندوں نے ایک اسکول میں گھس کرنماز سکھانے والے ٹیچر پر بدترین تشدد کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ہندو انتہا پسندوں اور مقامی حکومتی اہلکاروں نے اسکول کو معافی مانگنے پر مجبور بھی کیا۔



اسکول انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طالب علموں کو مختلف مذاہب کے بارے میں آگہی دینے کے لیے ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں دیگر مذاہب کے ساتھ ساتھ نماز کا طریقہ بھی بتایا گیا تھا۔ ہندو بچوں کو زبردستی نمازپڑھنے پر مجبور نہیں کیا گیا۔

احمد آباد کے مسلمان دشمن سرکاری اہلکاروں نے ٹیچر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا۔ ٹیچر پر انتہا پسند ہندو غنڈوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں