بنوں میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 16 مئ 2014
 زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں پر انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں پر انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

بنوں: منڈان چوک پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بنوں میں منڈان چوک پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے، زخمی پولیس اہلکاروں میں ایک کی شناخت اے ایس آئی امین کے نام سے ہوئی ہے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں پر انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے موبائل کو نشانا بنایا گیا تھا۔ سیکیورٹی اداروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔