معروف اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید معاون خصوصی سرمایہ کاری مقرر

طاہر جاوید عمران خان کے قریبی ساتھی تھے، صدارتی تمغہ امتیاز مل چکا ہے، ڈیمو کریٹ پارٹی امریکا میں رہنما بھی رہے ہیں


ویب ڈیسک October 06, 2023
(فوٹو : فائل)

معروف اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا گیا انہیں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے سرمایہ مقرر کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے حوالے سے معروف پاکستانی طاہر جاوید کو معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے، انہیں سرمایہ کاری کا قلم دان دیا گیا ہے۔

طاہر جاوید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی رہے ہیں، طاہر جاوید کو صدارتی تمغہ امتیاز بھی مل چکا ہے، وہ امریکا کی ڈیمو کریٹ پارٹی کے مرکزی رہنما بھی رہ چکے ہیں۔

طاہر جاوید کی کابینہ میں شمولیت سے اوورسیز پاکستانیوں اور موجودہ حکومت کے درمیان بہتر روابط پیدا ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں