- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 ارب روپے کے رمضان پیکج کی منظوری دیدی
اسلام آباد: كابینہ كی اقتصادی رابطہ كمیٹی (ای سی سی) نے 2 ارب روپے كے رمضان پیكج کی منظوری دے دی جو 23 جون 2014 سے نافذ العمل ہوگا۔
كابینہ كی اقتصادی رابطہ كمیٹی كا اجلاس گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار كی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزارت پٹرولیم وقدرتی وسائل كے حكام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا كہ پیر كوہ كے علاقے میں گیس كے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں اور ابتدائی طور پر یہ ذخائر 6 ایم ایم سی ایف ڈی یومیہ كے حساب سے 18 ماہ كی مدت كے لئے دستیاب ہوں گے اور مذكورہ عرصے كے بعد ان میں مزید اضافے كا امكان ہے جس پر رابطہ کمیٹی نے مذكورہ نئے ذخائر واپڈا كے تھرمل پاور اسٹیشن ’’گدو‘‘ كو فراہم كرنے كی منظوری دے دی۔
ای سی سی نے وزارت خزانہ كی جانب سے وزارت پانی وبجلی كو پاور سیكٹر كے لئے 31 ارب روپے كی ساورن گارنٹی فراہم كرنے كی بھی منظوری دی جو پاور سیكٹر كے لئے ’’سینڈیكیٹڈ ٹرم فسیلٹی‘‘ كے طور استعمال كی جاسكے گی۔ اجلاس میں 2 ارب روپے مالیت كے رمضان ریلیف پیكج بھی منظوری دی گئی جو 23 جون 2014 سے نافذ العمل ہوگا اور اس كے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان كے دوران عوام كو آٹے پر 6 روپے فی كلو گرام، گھی وككنگ آئل پر 10 روپے فی كلو گرام جبكہ دال چناد، دال مسور اور دال ماش پر 10 روپے فی كلو سبسڈی دی جائے گی۔ اسی طرح رمضان میں یوٹیلٹی اسٹورز پر چنے، بیسن، كھجور اور چاول پر10 روپے فی كلو، مشروبات پر 10 روپے فی لیٹر، چائے كی پتی پر 50 روپے فی كلو اور دودھ پر 10 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی جبكہ مصالحہ جات كی قیمتوں میں بھی 10 فیصد كمی كرنے كی منظوری دی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔