’’جیو‘‘ کے مارننگ شو میں شرکت کرنا زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، وینا ملک

ذوالفقار بیگ  جمعـء 16 مئ 2014
شادی كے بعد سوچا تھا كہ مسائل كم ہوں گے لیكن میری زندگی مسائل كی دلدل میں پھنس چكی ہے، وینا ملک   فوٹو: فائل

شادی كے بعد سوچا تھا كہ مسائل كم ہوں گے لیكن میری زندگی مسائل كی دلدل میں پھنس چكی ہے، وینا ملک فوٹو: فائل

اسلام آباد: ڈرامہ کوئن وینا ملک نے کہا ہے کہ ’’جیو‘‘ کے مارننگ شو میں شرکت کرنا ان کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔

اسلام آباد اور لاہور میں وینا ملک کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ نے ’’جیو‘‘ كے پروگرام ’’اٹھو جاگو پاکستان‘‘میں شركت كے بعد کہا کہ بھارت میں متنازعہ فوٹو شوٹ كے بعد شائستہ لودھی كے پروگرام میں شركت كرنا زندگی كی سب سے بڑی غلطی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی كے بعد سوچا تھا كہ مسائل كم ہوں گے لیكن میری زندگی مسائل كی دلدل میں پھنس چكی ہے جبکہ ادکارہ نے اپنی شادی كے سلسلے میں اسلام آباد میں تقریب كا پروگرام بھی منسوخ كرنے كا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔