- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
رواں سال زیادہ وکٹیں، سعید اجمل سب سے آگے نکل آئے
پالے کیلی: پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل رواں سال زیادہ وکٹیں لینے کی دوڑ میں سب سے آگے نکل آئے، سری لنکا کیخلاف جاری پالے کیلی ٹیسٹ میں کی پہلی اننگز میں3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے انھوں نے اپنے شکاروں کی تعداد 36 تک پہنچا دی، یہ 2012 میں ان کا چھٹا میچ ہے جبکہ مجموعی طور پر وہ اب تک 23 ٹیسٹ میں 119وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔
سعید نے سماراویرا کو آئوٹ کرکے اپنے انگلش ہم عصر گریم سوان کی35وکٹوں کا ریکارڈ برابر کیا جبکہ ہیراتھ کے شکار نے سب سے آگے پہنچا دیا، سری لنکن اوپنر پرانا ویتانا ان کا پہلا شکار ثابت ہوئے تھے، سال کے کامیاب ترین بولرز کی مجموعی فہرست میں تیسرے نمبر پر 31 وکٹوں کے ساتھ سری لنکن لیفٹ آرم اسپنر رنگانا ہیراتھ موجود ہیں،
چوتھا نمبرآسٹریلوی پیسر بین ہلفنہاس (30وکٹ) کے نام ہے۔ دوسری جانب نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان نے سری لنکا کیخلاف عمدہ پرفارمنس کے سلسلے کو دراز کرتے ہوئے تیسری مرتبہ اننگز میں 5یا زائد وکٹوں کا کارنامہ انجام دیا،پیسر نے اس سے قبل کولمبو ٹیسٹ میں بھی پانچ پلیئرز کو ٹھکانے لگایا تھا، یہ جنید کے کیریئر کا 9واں ٹیسٹ ہے۔ پالے کیلی ٹیسٹ میں تھارنگا پرانا ویتانا اور سمارا ویرا نے143رنز جوڑ کرچوتھی وکٹ کیلیے پاکستان کیخلاف سری لنکا کی پانچویں بہترین شراکت قائم کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔