رواں سال زیادہ وکٹیں، سعید اجمل سب سے آگے نکل آئے

ایکسپریس اردو  بدھ 11 جولائی 2012
 جنید خان نے سری لنکا کے خلاف تیسری بار5یا زائد وکٹوں کا کارنامہ انجام دے دیا۔ فوٹو ایکسپریس

جنید خان نے سری لنکا کے خلاف تیسری بار5یا زائد وکٹوں کا کارنامہ انجام دے دیا۔ فوٹو ایکسپریس

پالے کیلی: پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل رواں سال زیادہ وکٹیں لینے کی دوڑ میں سب سے آگے نکل آئے، سری لنکا کیخلاف جاری پالے کیلی ٹیسٹ میں کی پہلی اننگز میں3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے انھوں نے اپنے شکاروں کی تعداد 36 تک پہنچا دی، یہ 2012 میں ان کا چھٹا میچ ہے جبکہ مجموعی طور پر وہ اب تک 23 ٹیسٹ میں 119وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔

سعید نے سماراویرا کو آئوٹ کرکے اپنے انگلش ہم عصر گریم سوان کی35وکٹوں کا ریکارڈ برابر کیا جبکہ ہیراتھ کے شکار نے سب سے آگے پہنچا دیا، سری لنکن اوپنر پرانا ویتانا ان کا پہلا شکار ثابت ہوئے تھے، سال کے کامیاب ترین بولرز کی مجموعی فہرست میں تیسرے نمبر پر 31 وکٹوں کے ساتھ سری لنکن لیفٹ آرم اسپنر رنگانا ہیراتھ موجود ہیں،

چوتھا نمبرآسٹریلوی پیسر بین ہلفنہاس (30وکٹ) کے نام ہے۔ دوسری جانب نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان نے سری لنکا کیخلاف عمدہ پرفارمنس کے سلسلے کو دراز کرتے ہوئے تیسری مرتبہ اننگز میں 5یا زائد وکٹوں کا کارنامہ انجام دیا،پیسر نے اس سے قبل کولمبو ٹیسٹ میں بھی پانچ پلیئرز کو ٹھکانے لگایا تھا، یہ جنید کے کیریئر کا 9واں ٹیسٹ ہے۔ پالے کیلی ٹیسٹ میں تھارنگا پرانا ویتانا اور سمارا ویرا نے143رنز جوڑ کرچوتھی وکٹ کیلیے پاکستان کیخلاف سری لنکا کی پانچویں بہترین شراکت قائم کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔