طویرقی اسٹیل ملز مزید 1.2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کریگی، سی او او

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 17 مئ 2014
طویرقی اسٹیل ملز نے 34کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے پلانٹ لگایا ہے جس کی پیداواری صلاحیت 1.28میٹرک ٹن سالانہ ہے،سی او او    فوٹو: فائل

طویرقی اسٹیل ملز نے 34کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے پلانٹ لگایا ہے جس کی پیداواری صلاحیت 1.28میٹرک ٹن سالانہ ہے،سی او او فوٹو: فائل

اسلام آباد: طویرقی اسٹیل ملز مزید ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کریگی۔ طویرقی اسٹیل مل کے چیف آپریٹنگ آفیسر ضیغم عادل رضوی اور صدر پوسکو ینگ ہو یو نے گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور انہیں طویرقی اسٹیل ملز کے پلانٹ کو آپریشنل بنانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

طویرقی اسٹیل ملز کے سی او او نے بتایا کہ طویرقی اسٹیل ملز نے 34کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے پلانٹ لگایا ہے جس کی پیداواری صلاحیت 1.28میٹرک ٹن سالانہ ہے جبکہ اس سرمایہ کاری میں مزید 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طویرقی اسٹیل ملز کو مشکلات درپیش ہیں اور پلانٹ بند پڑا ہے جس پر وزیر خزانہ نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل حل کیے جائیں گے اور پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی سہولت کیلیے وزارت ٹیکسٹائل اور ایف بی آر طویرقی اسٹیل ملز کے مسائل پر ہمدردانہ غور کرکے انہیں حل کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔