مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کیلئے میا خلیفہ بھی میدان میں آگئیں
اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں سے غزہ میں اب تک 500 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں
فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کی جس طرح پوری دنیا میں مذمت کی جارہی ہے وہیں سابقہ ایڈلٹ اسٹار میا خلیفہ نے بھی مظلوم فلسطینیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔
میا خلیفہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر لکھا کہ اگر فلسطینیوں کی حالت کو دیکھ کر لوگ ان کی حمایت نہ کریں تو تاریخ بتائے گی کہ وہ لوگ غلط سمت میں کھڑے تھے۔
ایک پاکستانی صارف نے جب ان کی پوسٹ پر یہ کمنٹ کیا کہ وہ پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے زیادہ واضح انداز میں فلسطینی عوام کی حمایت کررہی ہیں تو میا خلیفہ کو یہ موازنہ پسند نہیں آیا۔
انہوں نے جواب میں لکھا کہ وہ صارف کی بات سے متفق نہیں ہیں اور لوگوں کو دوسروں کے جذبات اور صدمات کے متعلق لفاظی نہیں کرنی چاہئے۔
میا خلیفہ نے لکھا کو ملالہ یوسفزئی کو اپنے جذبات کے اظہار کیلئے وقت دینا چاہئے، وہ بہت سے لوگوں کیلئے رہنما اور انسپریشن ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں سے غزہ میں اب تک 500 سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ حماس سے جھڑپوں میں 700 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں۔