بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اپنے شو 'کون بنے گا کروڑ پتی' میں جنم دن کی مبارکباد ملنے پر آبدیدہ ہوگئے۔
انسٹاگرام پر چینل کی طرف سے شو کا ایک پرومو جاری کیا گیا ہے جس میں میگا اسٹار کی 81 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
اس موقع پر ودیا بالن، وکی کوشل، چرانجیوی، بومن ایرانی اور دیگر شوبز شخصیات کی طرف سے اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے ویڈیو پیغامات چلائے جاتے ہیں۔
امیتابھ بچن اپنی سالگرہ منائے جانے پر آبدیدہ ہوجاتے ہیں اور کہتے ہیں 'اور کتنا رلائیں گے آپ، اب بس کردو، میں سب کو ٹشو دیتا اور آج میری باری آگئی'۔
میگا اسٹار کا کہنا تھا کہ 'کون بنے گا کروڑ پتی' کے سیٹ پر ان کا جو جنم دن منایا جاتا ہے وہ سب سے بہترین ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ میگا اسٹار اپنی اگلی فلموں گناپاتھ : اے ہیرو از بورن، کالکی 2898 اے ڈی اور تھالیور 170 میں نظر آئیں گے۔