شہباز شریف کے شریک ملزمان آشیانہ اقبال ریفرنس  میں بری کردیے گئے

احتساب عدالت نے وکلا کے دلائل اور نیب رپورٹ کی روشنی میں کامران کیانی اور ندیم ضیا کی حد تک محفوظ فیصلہ سنا دیا


ویب ڈیسک October 11, 2023
(فائل : فوٹو)

مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کے شریک ملزمان کو آشیانہ اقبال ریفرنس میں بری کردیا گیا۔

احتساب عدالت لاہور نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آشیانہ اقبال ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کے شریک ملزمان کامران کیانی اور ندیم ضیا کو بری کردیا ۔

واضح رہے کہ شریک ملزمان کامران کیانی اور ندیم ضیا نے بعد میں تفتیش جوائن کرلی تھی جب کہ دونوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کرنے یا نہ کرنے کے نقطے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔

عدالت نے کامران کیانی اور ندیم ضیا کی حد تک فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج جاری کردیا گیا اور وکلا کے دلائل اور نیب رپورٹ کی روشنی میں شہباز شریف کے شریک ملزمان کامران کیانی اور ندیم ضیا کو آشیانہ اقبال ریفرنس سے بری کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں