بیگو ایپ کے ذریعے منی لانڈرنگ کا انکشاف

ایف آئی اے نے ایک ملزم سمیت سات ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا


ویب ڈیسک October 11, 2023
(فوٹو : فائل)

بیگو ایپ کے ذریعے منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے نے ایک ملزم سمیت سات ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق بیگو ایپ کے ذریعے بھی منی لانڈرنگ کی جارہی ہے اور اب ایسے ملزمان کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، ایف آئی اے نے ایک مرکزی ملزم سمیت سات ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی چار کمپنیوں اور 23 اکاؤنٹس کاسراغ لگایا گیا ہے، ملزمان ان کمپنیوں اور اکاؤنٹس کےذریعے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، تفتیش میں بیگو انتظامیہ کے کردار کا بھی تعین کیا جائے گا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان ورچوئل بیگو ڈائمنڈ کی خرید و فروخت کے ذریعے حوالہ اور ہنڈی میں ملوث ہیں، ملزمان اب تک کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں