7 برس بعد سوڈان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات بحال

سوڈان نے 2016 میں ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کرلیے تھے


ویب ڈیسک October 11, 2023
سوڈان نے 2016 میں ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کیے تھے، فوٹو: فائل

سوڈان نے 7 برس بعد ایران سے تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 3 ماہ سے جاری سوڈان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے بیک ٹو ڈور مذاکرات کے نتیجے میں آج سوڈان نے ایران کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

سوڈان کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلقات بحالی کا فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطوں کے بعد کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ سوڈان نے 2016 میں ایران کے ساتھ تعلقات منقطع کیے تھے۔

دوسری جانب سفارتی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے ایران نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تین ماہ قبل سوڈانی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے ایران کے خطے میں سفارتی تعلقات تیزی سے بحال ہورہے ہیں حال ہی میں سعودی عرب سے بھی تعلقات بحال ہوئے اور دونوں نے سفارتی دفاتر کھول لیے جس کے بعد ایران دیگر عرب ممالک کے ساتھ بھی تعلقات بحالی پر کام کر رہا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں