وفاقی کابینہ نے فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کیلئے گرین سگنل دے دیا

نگراں وزیرخزانہ کی سربراہی میں اسپیکٹرم نیلامی ایڈوائزری کمیٹی قائم کردی گئی


ویب ڈیسک October 11, 2023
—فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرخزانہ کی سربراہی میں اسپیکٹرم نیلامی ایڈوائزری کمیٹی قائم کردی گئی۔ اس حوالے سے نگراں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹرعمر سیف نے بتایا کہ کمیٹی میں وزیرآئی ٹی ٹیلی کمیونیکیشن و سائنس و ٹیکنالوجی اور وزیرصنعت و پیداوارممبر ہوں گے۔

نگراں وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ فائیوجی نیلامی کیلئے 300 میگاہرڈز اسپیکٹرم دستیاب ہوگا، جلد ہی پی ٹی اے کے ذریعے کنسلٹنٹ کا تعین کرکےاسپیکٹرم نیلامی کو یقینی بنایا جائےگا، کابینہ نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ کی منظوری بھی دیدی ہے۔

نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام نے بتایا کہ فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے حوالے سے انفراسٹرکچر شیئرنگ ٹیلی کام کمپنیوں کیلئے بزنس فرینڈلی ہے، انفراسٹرکچرشیئرنگ سے ٹیلی کام کمپنیاں ایک دوسرے کےٹاورزپر آلات لگا کراستعمال کرسکیں گی، نئےٹاورزکی تنصیبات میں اربوں روپےکی بچت سے رقم اپ گریڈیشن میں استعمال کی جاسکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں