پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے آرمی چیف
چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النبیط نے آج جی ایچ کیو میں ارمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق قطر کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سالم حمد عقیل النبیط نے آج جی ایچ کیو میں ارمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔ جس میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاک فوج بھی قطر کی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔
معزز مہمان نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔ دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عہد کیا۔