رنویر اور دیپیکا پہلی مرتبہ ایک ساتھ ’کافی ود کرن‘ شو میں آئیں گے

نئے سیزن میں کرن جوہر فنکاروں سے گفتگو میں شادیوں اور سوشل میڈیا خبروں کے علاوہ موضوعات کا بھی احاطہ کریں گے


ویب ڈیسک October 12, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر اپنے مشہور زمانہ شو 'کافی ود کرن' سیزن 8 کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔

نئے سیزن میں مشہور ڈائریکٹر فنکاروں کے ساتھ اپنی گفتگو میں شادیوں، ایئرپورٹ آمد و رفت اور سوشل میڈیا سے آگے بڑھ کر موضوعات کا احاطہ کریں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر کے نئے شو کیلئے بالی وڈ اسٹار جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے ریکارڈنگ کرائی ہے۔

یہ بات دلچسپی کی حامل ہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ پہلی مرتبہ ایک ساتھ کرن جوہر کے پروگرام میں شرکت کررہے ہیں۔

رنویر سنگھ اس سے قبل انوشکا شرما، ارجن کپور، اکشے کمار اور عالیہ بھٹ کے ساتھ شو میں آچکے ہیں جبکہ دیپیکا سونم کپور، پریانکا اور عالیہ کے ساتھ شرکت کرچکی ہیں۔

'کافی ود کرن' کے سیزن 8 کا آغاز او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 26 اکتوبر سے آغاز ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں