سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج

نیب ترامیم کیخلاف درخواست آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی تھی، درخواست گزار


ویب ڈیسک October 14, 2023
(فوٹو : فائل)

سپریم کورٹ کا نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔

ایڈووکیٹ فاروق ایچ نائیک نے سابق ایم ڈی اوجی ڈی سی ایل بشارت مرزا کی طرف سے نیب ترامیم فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل دائر کی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے ہمیں سنے بغیر نیب ترامیم کیخلاف فیصلہ دیا۔

درخواست کے مطابق نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت نے میرے خلاف ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت کو بھجوا دیا، نیب ترامیم کیخلاف درخواست میں کسی بنیادی حقوق خلاف ورزی کی نشاندہی نہیں کی گئی، نیب ترامیم کیخلاف درخواست آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ نیب ترامیم کیخلاف 15 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔ درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی، وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں