ہولی فیملی اسپتال سے اغوا ایک دن کی بچی چند گھنٹوں میں بازیاب

ملزمان صائمہ اور بابر بہانے سے شیر خوار بچی کو لے گئے تاہم دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک October 15, 2023
—فائل فوٹو

نیوٹاؤن پولیس نے ہولی فیملی اسپتال سے اغوا کی جانے والی ایک دن کی بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزمان صائمہ اور بابر بہانے سے شیر خوار بچی کو لے گئے تاہم دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس سے قبل واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور بچی کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔

ایس ڈی پی او نیوٹاؤن کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔