ایرانی فلمساز داریوش مھرجویی بیوی کے ساتھ گھر میں قتل
مقتول ایرانی سینما کی نئی لہر کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے اور ان کی فلم ’دی کاؤ‘ بہت اہم سمجھی جاتی ہے
ایرانی فلم انڈسٹری کے نامور فلمساز دریوش مہرجوئی اور ان کی بیوی پر خنجر سے حملہ کیا گیا جس کے زخموں سے وہ جاں بحق ہوگئے۔
83 سالہ دریوش پر گھر کے اندر حملہ کیا گیا اور اس وقت ان کے ساتھ اہلیہ بھی موجود تھیں اور دونوں زخموں سے جانبر نہ ہوسکے۔
داریوش مہرجوئی ایرانی سینما میں نئی لہر کے بانیوں میں شمار ہوتے تھے اور ان کی 1969 میں ریلیز ہونے والی فلم 'دی کاؤ' بہت اہم فلم سمجھی جاتی ہے۔
1980 سے 1985 کے درمیان فلمساز فرانس میں رہائش پذیر رہے جہاں انہوں نے ایک مشہور دستاویزی 'جرنی ٹو ڈی لینڈ آف ریم باں' میں کام کیا۔
ابتدائی تحقیقات کے سے ابھی قتل کے محرکات سامنے نہیں آئے ہیں پولیس نے سانحہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔