شرمیلا فاروقی نے عمرہ ادائیگی کے بعد کربلا سے تصاویر شیئر کردیں
شرمیلا فاروقی نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے بعد نجف اور کربلا میں زیارات کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں
شرمیلا فاروقی عمرہ ادا کرنے کے بعد زیارات کے لیے کربلا پہنچ گئیں، جہاں سے انہوں نے اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔
پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے رکھنے والی سابق رکن صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے چند روز قبل عمرہ ادا کیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے مسجد الحرام میں عمرہ ادا کرتے ہوئے اور اس سے قبل مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں حاضری کے وقت اپنی تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی تھیں۔
شرمیلا فاروقی نے اپنی تازہ تصویر کربلا سے شیئر کی ہے، جہاں سے انہوں نے اپنی زیارات کی تصاویر شیئر کیں۔ قبل ازیں عمرہ ادائیگی کے وقت مسجد الحرام میں اپنی موجودگی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے لکھا تھا کہ آج ان کے والد کی برسی ہے اور انہوں نے اپنے والد کے ایصال ثواب کے لیے عمرہ ادا کیا ہے۔ شرمیلا فاروقی نے دعا کی کہ اللہ ان کے والد کے درجات بلند کرے اور میری عبادت قبول فرمائے۔
اس سے پہلے شرمیلا فاروقی کی جانب سے مسجد نبوی میں اپنی موجودگی کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں، جس میں انہوں نے لکھا کہ 2 برس قبل جب میرے والد کا انتقال ہوا تو میں صدمے میں تھی، اس کے 8 ماہ بعد میں گزشتہ برس حج کے لیے آئی تھی تو مسجد نبوی میں آکر مجھے ناقابل بیان سکون کا احساس ہوا۔
View this post on Instagram
A post shared by Dr. Sharmila Saheba Faruqui (PhD) s.i (@sharmilafaruqui)
اپنی تازہ تصاویر میں شرمیلا فاروقی نے عراق میں زیارات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے شرمیلا فاروقی کی عمرہ ادائیگی، مسجد نبوی اور عراق میں زیارات کی تصاویر پر نیک خواہشات کا اظہار اور دعائیں دی ہیں۔