- حکومتی وفد کی فضل الرحمان سے ملاقات، پی ٹی آئی رہنما واپس لوٹ گئے
- پشاور: انسداد دہشت گردی عدالتوں کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں، پراسیکیوٹرز کو مراسلہ
- کراچی کی صورتحال عوام میں نفرت کو جنم دے رہی ہے، چیمبر آف کامرس
- سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کی منظوری
- شمالی کوریا: یورینیم افزودگی کی خفیہ تنصیب کی نایاب تصویر جاری
- کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل
- آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
- ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کو ہدف بنالیا
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد میں کسی قسم کی تاخیر کے ذمہ دار نہیں، الیکشن کمیشن ذرائع
- پنجاب وائلڈ لائف نے نایاب طوطوں اور نیل گائے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- پی ٹی اے کا ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن پر یوٹرن، سندھ ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر
- گرین ویلی ہائیپرمارکیٹ کا بحریہ ٹاؤن میں کامیاب پرہجوم آغاز
- رستم میں پیر خانے پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ہم 10 بڑی آبادی والے ممالک میں ہیں مگر معاشی طور پر 50 ویں نمبر سے بھی نیچے ہیں، گوہر اعجاز
- ایف پی سی سی آئی کا نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے قیام کا اعلان
- بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر درست نہیں، الیکشن کمیشن
- دھابیجی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے بزرگ خاتون جاں بحق
- سینیٹ کے اتوار کو ہونے والے اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری
- شعیب شاہین اڈیالہ جیل سے رہا، دیگر رہنماؤں کی درخواستِ پر سماعت ملتوی
ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا خون کافی نہیں تھا؟ شوبز ستاروں کا اسرائیل سے سوال
کراچی: پاکستانی شوبز ستاروں نے اسرائیل فوج کی جانب سے غزہ میں قائم الاہلی اسپتال پر فضائی حملے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ شب (17 اکتوبر کو) غزہ شہر کے الاہلی عرب اسپتال پر اسرائیلی قوج کی جانب سے فضائی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
غزہ میں قائم اسپتال اسرائیل کے راکٹ حملے کے بعد ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے جبکہ اطراف میں شدید آگ بھی لگی ہوئی ہے، وزارت صحت کے مطابق اسپتال زخمی اور بیمار مریضوں سے پہلے ہی بھرا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کیجانب سے قتل کی دھمکیاں؛ امریکی ماڈل جیجی حدید کا فون نمبر تبدیل
اسرائیل نے معصوم فلسطینیوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے جس پر پاکستانی شوبز ستاروں نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کیے ہیں۔
معروف اداکار عثمان خالد بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘فوری طور پر سیز فائر کا مطالبہ کیا اور غزہ میں انسانی امداد فراہم کرنے کی اجازت کے لیے درخواست کی’۔
https://twitter.com/aClockworkObi/status/1714387846407270737
عثمان خالد بٹ نے سوال کیا کہ ‘کیا ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کا خون کافی نہیں تھا؟’
اُنہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ‘برائے مہربانی غزہ کے لوگوں کے لیے اپنی آواز بلند کریں’۔
اُشنا شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں سوال کیا کہ ‘ہم کس چیز کا بائیکاٹ کریں؟ ہم کہاں ہڑتال کریں؟ ہم کیا کریں؟ کوئی مجھے بتا سکتا ہے کہ میں کیا کروں؟ اور کہاں سے شروع کروں؟’
A hospital. A HOSPITAL!
What do we boycott? Where do we strike? What do we do? Someone tell me what to do! All I am able to do currently is pray and cry to my Lord, hold my dear ones close and write on this platform. Someone tell us what to do, where to begin.
— Ushna Shah (@ushnashah) October 17, 2023
اداکارہ نے اپنی بےبسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘فی الحال! میں صرف اپنے رب سے فلسطین کے لیے دُعا کرسکتی ہوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے معصوم فلسطینی عوام کی آواز بن سکتی ہوں’۔
مزید پڑھیں: ‘مجھے خون کا پیسہ نہیں چاہیے’؛ امریکی میک اپ آرٹسٹ کا اسرائیلی خاتون کو جواب
ارمینہ خان نے کہا کہ ‘میں اب مزید ٹوئٹر (ایکس) کا استعمال نہیں کرسکتی کیونکہ میں غزہ کے اسپتالوں میں بچوں کے جسم کے اعضاء بکھرے ہوئے نہیں دیکھ سکتی’۔
https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1714344266967715905
اداکارہ نے مزید کہا کہ ‘غزہ کے اسپتال پر اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں 500 افراد شہید ہوگئے ہیں، انا للہ و انا الیہ راجعون’۔
واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسپتال پر ہونے والے حملے میں کم از کم 500 افراد شہید ہوئے ہیں۔ اسرائیلی افواج نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول میں موجود پناہ گزینوں کو بھی نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: ‘اَن فالو کرنے کا وقت آگیا': عاطف اسلم کو فلسطین کی حمایت پر بھارتی تنقید کا سامنا
فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ کے الاحلی اسپتال پر فضائی حملے کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ غزہ میں حماس حکومت کے میڈیا آفس نے اسپتال پر حملے کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔