ون ڈے میں بابراعظم سرفہرست کوئی پاکستانی بولر ٹاپ 10 میں شامل نہیں

آئی سی سی نے نئی رینکنگ اپڈیٹ کردی


ویب ڈیسک October 18, 2023
فوٹو: گیٹی امیجز

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو تازہ ترین رینکنگ اپ ڈیٹ کی ہے جس کے مطابق بابر اعظم 836 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے بیٹرز میں سرفہرست جبکہ بھارتی اوپنر شبمن گل 818 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں پاکستان کا کوئی بولر ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا البتہ شاہین آفریدی ٹیسٹ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ؛ آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

پاکستان کی اوپننگ جوڑی امام الحق اور فخر زمان جو پہلے ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل تھی اب بالترتیب 10 ویں اور 13 ویں نمبر پر ہیں۔

فخر زمان مسلسل خراب فارم کی وجہ سے ٹاپ 10 کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے اپنے گزشتہ آٹھ میچز میں کسی بھی اننگز میں 30 رنز سے زیادہ اسکور نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ؛ گمبھیر نے بابراعظم کو بیٹنگ انداز تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا

ورلڈ کپ میں دو سنچریاں بنانے والے جنوبی افریقہ کے اوپنر کوئنٹن ڈی کاک کی رینکنگ میں ایک درجہ بہتری ہوئی اور انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی راسی وین ڈیر ڈوسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔ کوئنٹن ڈی کاک تیسرے اور راسی وین ڈیر ڈوسن چوتھے نمبر پر ہیں۔

بابر اعظم واحد بلے باز ہیں جو ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ کے ٹاپ فائیو میں شامل ہیں۔ وہ ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں چوتھے جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ میں بھی چوتھے نمبر پر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں