روہت شیٹی کی 'کاپ یونیورس' میں مزید توسیع ہوگئی اور ایکشن اسٹار ٹائیگر شیروف نے 'سنگھم اگین' کی کاسٹ کو جوائن کرلیا۔
انسٹاگرام پوسٹ میں روہت شیٹی نے اداکار کی تین مختلف اسٹائل میں تصاویر شیئر کی اور ان کی 'سنگھم اگین' میں شمولیت کا اعلان کیا۔
روہٹ شیٹی نے ساتھ کیپشن دیا 'ملئے اسپیشل ٹاسک فورس آفیسر اے سی پی ستیا۔۔۔لافانی۔۔ جیسے سچ۔۔۔ ٹائیگر کو اسکواڈ میں خوش آمدید'۔
'سنگھم اگین' کیلئے فلمساز نے حال ہی میں دیپیکا پڈوکون کو 'لیڈی سنگھم' کے کردار میں متعارف کرایا تھا اور شائقین کو اداکارہ کا نیا روپ بہت پسند آیا۔
فلم میں مرکزی کردار اجے دیوگن ادا کررہے ہیں جبکہ اس میں اکشے کمار، رنویر سنگھ بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔