بھارت اسرائیل مخالف پوسٹ لگانے پر بینک نے خاتون آفیسر کو نوکری سے نکال دیا

بینک کی ملازمہ نے لکھا تھا کہ اب اس پر حیرانی نہیں ہوتی کہ کیوں ہٹلر ان یہودیوں کو کیوں ختم کرنا چاہتا تھا


ویب ڈیسک October 20, 2023
بھارتی بینک نے ملازمہ کو اسرائیل کیخلاف پوسٹ لگانے پر فارغ کردیا، فوٹو: فائل

بھارت میں اسرائیل مخالف پوسٹ لگانے پر بینک نے اپنی ایک آفیسر کو ملازمت سے نکال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ایک بینک کی آفیسر نوزیمہ حسین نے اسرائیل کی غزہ پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا تھا کہ اب اس پر حیرانی نہیں ہوتی کہ کیوں ہٹلر ان یہودیوں کو کیوں ختم کرنا چاہتا تھا۔

نوزیمہ کی اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ یہودی نواز تنظیم ''اسٹاپ اینٹی سمیٹزم'' نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کیا جس کے بعد سے نوزیمہ کو شدید تنقید اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ خبر پڑھیں : غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد 'العمری الکبیر' شہید

یہاں تک کہ بینک گروپ کو وضاحت کرنا پڑی کہ وہ اپنی ملازمہ کے غیرمناسب پوسٹ کی نہ صرف مذمت کررہے ہیں بلکہ اس پر تادیبی کارروائی بھی کر رہے ہیں۔

بعد ازاں بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے تادیبی کارروائی کے نتیجے میں نوزیمہ کو ملازمت سے برخاست کردیا۔ نفرت آمیز رویہ قابل قبول نہیں۔

یہ خبر پڑھیں : چرچ میں پناہ لینے والے فلسطینیوں پر اسرائیل کی بمباری، متعدد شہید

جس پر یہودی تنظیم ''اسٹاپ اینٹی سمیٹزم'' نے بینک کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں