ورلڈکپ میں ناقص بیٹنگ کرنیوالے کپتانوں میں بابراعظم کا تیسرا نمبر

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اکتوبر 2023
فہرست بنگلادیش، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے کپتان بھی موجود (فوٹو: کرک انفو)

فہرست بنگلادیش، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے کپتان بھی موجود (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی مسلسل ناکامیوں سلسلہ دراز ہونے لگا۔

میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی قیادت، بلےبازی اور فیصلوں پر سوالات اُٹھنے لگے ہیں، ابتدائی 4 میچز میں بطور کپتان ورلڈکپ بابراعظم کیلئے بلکل اچھا ثابت نہ ہوا۔

قومی ٹیم کے کپتان ٹورنامنٹ میں چار میچز کے دوران محض 83 رنز بناسکے ہیں جس میں روایتی حریف بھارت کیخلاف 50 جبکہ آسٹریلیا کے خلاف 18، سری لنکا مقابل 10 اور نیدرلینڈز جیسی کمزور ٹیم کے سامنے صرف 5 رنز بنے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بھارتی شائقین نامناسب پوسٹرز کے ذریعے پاکستان کا مذاق اڑانے لگے

آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بطور نمبر ایک بیٹر شریک ہوئے تھے تاہم انکی ناقص بیٹنگ پرفارمنس سے انکی پوزیشن خطرے میں پڑگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان کو مسلسل دوسری شکست، کینگروز کا اعتماد بحال

دوسری جانب ورلڈکپ میں کپتانوں کی بدترین بیٹنگ اوسط بابراعظم 20.75 کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، پہلے نمبر پر بنگلادیش کے شکیب الحسن 18.33، جنوبی افریقا کے ٹمبا بوؤما 19.66 اور آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 21.50 کے ساتھ موجود ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔