- ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی، کھلاڑیوں کیلیے فی 100 ڈالر انعام کا اعلان
- عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے اپنی جگہ نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کردیا
- آئی جی سندھ کا بھتہ خوری میں ملوث کراچی پولیس افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
- سفاری پارک لاہور کی نیلامی؛ بولی دینے والی کمپنیاں پیچھے ہٹ گئیں
- ایران؛ بس حادثے میں 10 مسافر جاں بحق اور 41 زخمی
- راولپنڈی؛ شہری سے 5لاکھ روپے کی رقم چھیننے والا گینگ گرفتار
- روسی نائب وزیراعظم کل دورے پر پاکستان پہنچیں گے
- ٹانگوں کو طاقتور بنانے والی جدید ٹیک پتلون
- کراچی سمیت سندھ بھر میں مچھروں کا راج، ڈینگی، چکن گونیا کے مریضوں سے اسپتال بھر گئے
- پاکستان نے 8سال بعد ایشین ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں کانسی کا تمغہ حاصل کرلیا
- سعودی عرب میں لیفٹیننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید
- پاکستان، جمہوریت اور عمران خان سے متعلق سوال؛ امریکی ترجمان کا ردعمل آگیا
- راولپنڈی؛ ڈینگی حملوں میں شدت، 24 گھنٹوں میں 47 نئے کیسز کی تصدیق
- وزیراعلیٰ پنجاب کا پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا اعلان
- سندھ حکومت کا دھان کی فصل کو بیماری لگنے کا نوٹس
- اراکین اسمبلی کیخلاف گمنام درخواستوں پر کارروائی نہیں ہوگی، نیب
- آئینی ترمیم لانا تو دُور، انہوں نے سوچا کیسے جب تک ہم ہیں ایسا بل پیش کر سکیں؟ گنڈاپور
- آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کل لاہور پہنچے گی
- کراچی میں پولیس مقابلوں میں 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- ہائی وے پر رانگ وے آنے والے موٹرسائیکل سوار 2 افراد سلپ ہونے سے جاں بحق
آئی ایم ایف کی شرط پر گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے کا امکان
اسلام آباد: نگران حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ70کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کیلئے اقتصادی جائزہ پر مذکرات شروع ہونے سے پہلے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گیس قیمتوں میں آئندہ ماہ سے 193 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ قیمتیں بڑھانےکی سمری پیر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈویژن کی سمری میں گیس کا ٹیرف193 فیصد تک بڑھانے اور گھریلو صارفین کیلئے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دیگر کیٹیگریز کیلئے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے اور پروٹیکڈ صارفین کیلئے فکسڈ ماہانہ چارجز 10 سے بڑھا کر 400 روپے کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ برآمدی انڈسٹریز کے ٹیرف میں 950 روپے، ایکسپورٹ انڈسٹریز کا ٹیرف 2050 روپے، غیربرآمدی صنعتوں کے ٹیرف میں 1400 روپے، غیربرآمدی صنعتوں کا ٹیرف 2600 روپے اور سی این جی کیلئے گیس کی قیمت دو ہزار 595 روپے فی ایم ایم بی ٹی یوبڑھانے کی تجویز کی گئی ہے۔
سی این جی سیکٹر کیلئے گیس کا ٹیرف 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو جب کہ بجلی کارخانوں اور تندوروں کیلئے گیس قیمت برقرار رکھنے کی تجویز کی گئی ہے۔۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔