خوفناک جوکر محلے میں دہشت کی علامت بن گیا
محلے کی اندھیر گلیوں میں پھرتے جوکر کی تصویریں اور ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی گئیں
اسکاٹ لینڈ کے ایک گاؤں کی سڑکوں پر گھومنے والے خوفناک جوکر نے پولیس کو پکڑنے کا چیلنج دیا۔
یہ جوکر ہالی ووڈ فلم 'اِٹ' کے خوفناک کردار پینی وائز کا روپ دھارتا ہوا تھا اور مبینہ طور پر نارتھ آئرشائر کے علاقے سکیلمورلی میں (پینی وائز) کی نقل کرتے ہوئے سرخ غبارے ہوا میں چھوڑ رہا تھا۔
محلے کی اندھیر گلیوں میں پھرتے جوکر کی تصویریں اور ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی گئیں اور پھر سوشل میڈیا سے ڈیلیٹ کر دی گئیں۔
جوکر کی جانب سے اپلوڈ کردہ ایک ویڈیو میں جوکر شاعرانہ انداز میں کہتا ہے کہ ٹھیک ہے، ٹھیک ہے، ٹھیک ہے۔ کیا مجھے اپنی 'گھناؤنی' مسکراہٹ کے ساتھ کیمروں کے لیے مسکرانا چاہیے؟
ایک مقامی شہری نے بتایا کہ جوکر نے اپنی پچھلی پوسٹس کو حذف کر دیا تھا کیونکہ وہ کافی توجہ کا مرکز بن رہی تھیں۔ یہ عمل بہت ہی احمقانہ تھا۔