پاکستان کے خلاف فتح پر طالبان رہنما کی افغان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

ویب ڈیسک  پير 23 اکتوبر 2023
فوٹو: انٹرنیٹ

فوٹو: انٹرنیٹ

پاکستان کے خلاف  ورلڈ کپ میں  تاریخی فتح پر طالبان رہنما انس حقانی نے افغان  کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ 

بھارت کے شہر چنئی میں کھیلے گئے میچ میں افغان کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔

افغان کرکٹ ٹیم کی شاندار فتح پر انس حقانی نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پرٹیم کو مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ہماری کرکٹ اب  بہتر حالت میں ہے، پہلے انگلینڈ اور اب پاکستان  کو شکست دی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ کا ڈیبیو میچ کھیلنے والے افغان بولر نے ریکارڈ بنا ڈالا

انہوں نے مزید لکھا  کہ ثابت قدمی سب کو مبارک ہو، اگر سب متحد اور ایک ٹیم بن جائیں تو پھر سب کچھ ممکن ہوسکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔