چارسدہ؛ بجلی چور  کا ریکوری کیلیے آنے والے بزرگ پیسکو اہل کار پر تشدد

ویب ڈیسک  منگل 24 اکتوبر 2023
ملزم رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر غصے میں آ گیا اور پیسکو اہلکار پر تشدد کیا (فوٹو: ویڈیو گریب)

ملزم رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر غصے میں آ گیا اور پیسکو اہلکار پر تشدد کیا (فوٹو: ویڈیو گریب)

 پشاور: چارسدہ میں بجلی چور نے ریکوری کے لیے آنے والے بزرگ پیسکو اہل کار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پیسکو ٹیم کا نستہ سب ڈویژن پڑانگ گاؤں میں بجلی چوری روکنے اور ریکوری وصولی کے لیے آپریشن جاری تھا، اس دوران  ایک شخص نے بزرگ پیسکو اہل کار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ بجلی چور نے بزرگ پیسکو اہلکارکی عمر کا لحاظ کیا نہ سفید ڈاڑھی کا اور سر عام تھپڑوں کی بارش کر دی۔

ترجمان کے مطابق پیسکو ٹیم ملزم حسام باچا ولد کمال باچا سے بقایا جات وصول کرنے گئی تھی۔  سرویلنس کے دوران ملزم بجلی چوری میں بھی ملوث پایا گیا۔ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ملزم غصے میں آ گیا اور پیسکو اہلکار پر تشدد کیا۔

پیسکو چیف کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او چارسدہ سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔