لاہور میں سابق شوہر کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعرات 26 اکتوبر 2023

لاہور میں خاتون کو سابق شوہر نے  تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

لاہور کے علاقے مانگا منڈی میں خاتون پر ان کے سابق شوہر کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ملزم نے شادی کے بعد مکان خاتون کے حوالے کیا تھا اور طلاق ہونے پر ملزم مکان واپس ہتھیانا چاہتا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق شوہر پہلے گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کیا اور پھر گلی میں لا کر بھی خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس نے ویڈیو سامنے پرقانونی کارروائی شروع کردی۔

خاتون پر تشدد کے دوران محلے کے لوگ گھروں کی چھت سے تماشا دیکھتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے تاہم کسی نے بھی ملزمان کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔