حاملہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار
ملزم نے خاتون کو اپنے گھر بلا کر نشہ آور دوا پلائی اور بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی، پولیس
حاملہ خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیرازی کے مطابق ایس ایچ او لیاقت آباد شیخ عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے لیاقت آباد ریسٹورنٹ سے گرفتار کیا۔
ایس پی نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کو اپنے گھر بلا کر نشہ آور دوا پلائی اور بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی، ملزم متاثرہ خاتون آستر کو جان سے مارنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ملزم العکاس متاثرہ خاتون آستر کا چچا زاد بھائی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے۔
ایس پی عمارہ شیرازی نے ایس ایچ او اور ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔