انیل کپور جلد نئے انٹرنیشنل فلمی پروجیکٹ میں نظر آئیں گے

فلم کی کہانی ایک انڈین مرد اور فرنچ خاتون کے گرد گھومتی ہے جو افیئر میں مبتلا ہوجاتے ہیں


ویب ڈیسک October 27, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ کے نامور اداکار انیل کپور عنقریب ایک نئے انٹرنیشنل فلمی پروجیکٹ میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلمساز رتیش بٹرا چار برس بعد نئی فلم کے ساتھ واپس آرہے ہیں جو رومانس پر مبنی ہے۔

ذرائع کے مطابق انڈین فرنچ فلم کی کہانی ایک انڈین مرد اور فرنچ خاتون کے گرد گھومتی ہے جو افیئر میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انیل کپور کو فلم کا اسکرپٹ پسند آیا ہے اور انہوں نے فلم کیلئے ہاں کردی جبکہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے برس ہوگا۔

انیل کپور کا یہ تیسرا انٹرنیشنل فلمی پروجیکٹ ہے، اس سے قبل وہ اکادمی ایوارڈ یافتہ فلم 'سلم ڈاگ ملینیئر' اور 'مشن امپاسیبل : گھوسٹ پروٹوکول' میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں