پولیس ٹریننگ کالج رزاق آباد میں زیرتربیت اہلکارجاں بحق

وقاص چاچڑ دوڑ کے دوران غش کھا کر گر گیا تھا، آئی جی سندھ نے پرنسپل ٹریننگ کالج سے تفصیلات طلب کرلیں


Staff Reporter October 27, 2023
پولیس اہلکار وقاص چاچڑ کی یادگار تصویر ( فوٹو: ایکسپریس )

شہید بیظیر بھٹو ٹریننگ کالج رزاق آباد میں دوران ٹریننگ پولیس اہلکار وقاص چاچڑ جاں بحق ہوگیا۔ آئی جی سندھ نے پرنسپل ایس بی بی ٹریننگ کالج رزاق آباد سے تفصیلات طلب کرلیں۔

اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار وقاص چاچڑ ایلیٹ کورس کر رہا تھا اور جمعے کی صبح دوڑنے کا فائنل ٹیسٹ تھا جبکہ تیز دھوپ کی وجہ سے موسم بھی گرم تھا، دوڑنے کے دوران آخری چکر میں وقاص غش کھا کر گر گیا۔

رزاق آباد ٹریننگ سینٹر میں فوری طبی امداد کا کوئی معقول بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے پولیس اہلکار کو ساتھیوں نے اسے ایمبولینس کے ذریعے قریب اسپتال منتقل کیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

ٹریننگ پر موجود پولیس اہلکاروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وقاص کی ہلاکت کے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے۔

اس حوالے سے پرنسپل شہید بینظیر بھٹو ٹریننگ کالج رزاق آباد ارم اعوان سے متعدد بار ان کے موبائل فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم فون بند ملنے کی وجہ سے ان کا موقف معلوم نہ ہو سکا۔

واضح رہے کہ ٹریننگ سینٹر کی انتظامیہ پولیس اہلکار وقاص چاچڑ کی موت کو دل کا دورہ قرار دے رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں