مقبوضہ کشمیر میں بس کھائی میں گرنے سے 17 افراد ہلاک، 27 زخمی

ویب ڈیسک  منگل 20 مئ 2014
ڈاکٹرز کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو؛ فائل

ڈاکٹرز کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو؛ فائل

سری نگر: مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع رمبان میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 17 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پونچ سے راجوری سیکٹر جاتے ہوئے ضلع رمبان میں جموں سری نگر ہائی وے پر ڈگ ڈول کے مقام پر مسافر بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر آ نے کے بعد گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔