گینیز ورلڈ ریکارڈ میں میڈونا کی پوزیشن مزید مستحکم

ویب ڈیسک  اتوار 29 اکتوبر 2023

لندن: پاپ میوزک کی ملکہ میڈونا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔

رواں ہفتے گینیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے گلوکارہ کی فروخت کی گئی البم کے اعداد و شمار اپ ڈیٹ کیے گئے۔ اپ ڈیٹ کے بعد میڈونا اپنی پوزیشن میں مزید مستحکم ہوگئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق میڈونا نے یہ ریکارڈ اپنے 40 سالہ کیریئر میں 40 کروڑ سے زائد ریکارڈز فروخت کر کے نام کیا ہے۔

امریکی گلوکارہ کے پاس یہ ریکارڈ 2009 سے ہے اور جبکہ کئی نامور گلوکارائیں ان کے اعداد و شمار کے قریب بھی نہیں ہیں۔

رواں ماہ کے ابتداء میں انہوں نے اپنے 78 شو سیلبریشن ٹور کا آغاز کیا ہے جو اپریل 2024 میں اختتام پزیر ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔