سندھ میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر
سندھ کی نگراں کابینہ نے گندم کی قیمت کی منظوری دے دی، کابینہ کا غزہ جارحیت روکنے کا بھی مطالبہ
سندھ کابینہ نے گندم کی سپورٹ پرائس 4000 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
نگراں وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی جبکہ نہتے فلسطینی عوام، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانے کی مذمت بھی کی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کابینہ نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا۔
علاوہ ازیں کابینہ نے گندم کی فی من سرکاری قیمت 4000 روپے مقرر کرنے کی بھی منظوری دی۔