فلم ’انیمل‘ کیلئے انیل کپور کی ناقابل یقین باڈی ٹرانسفورمیشن تصاویر وائرل

اداکار کے مداحوں اور مختلف شوبز شخصیات نے ان کی اپنے فن کے ساتھ لگن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا


ویب ڈیسک October 31, 2023
انیل کپور نے فلم 'اینیمل' کا نیا پوسٹر شیئر کردیا: فوٹو انسٹاگرام

بالی وڈ کے نامور اداکار انیل کپور نے اپنی نئی فلموں 'انیمل' اور 'فائٹر' کیلئے اپنی باڈی میں ناقابل یقین حد تک تبدیلی لائی ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے وہ اپنی جسامت کو کردار کے مطابق ڈھالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئی اداکار کے مداحوں اور مختلف شوبز شخصیات نے اداکار کی اپنے فن کے ساتھ لگن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔




انیل کپور کو اپنے صحت مندانہ لائف اسٹائل اور فٹنس کی وجہ سے ویسے ہی جانا جاتا ہے لیکن بڑی عمر میں ایسی تبدیلی حیران کن ہے۔

فلم 'انیمل' میں انیل کپور مرکزی کردار رنبیر کپور کے والد کا کردار نبھا رہے ہیں اور اس میں باپ بیٹے کے درمیان تعلقات خراب دکھائے گئے ہیں۔

رنیبر کپور کے مقابلے میں بوبی دیول فلم کے اندر ولن کا کردار ادا کررہے ہیں اور فلم یکم دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں