اسرائیل فلسطین کشیدگی، ارمینہ خان کی شنیرا اکرم پر کڑی تنقید

ویب ڈیسک  جمعـء 3 نومبر 2023
فوٹو: ویب ڈیسک

فوٹو: ویب ڈیسک

معروف اداکارہ ارمینہ خان نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے حالیہ بیان پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

گزشتہ روز شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا تھا کہ ” میں خود کو بہت زیادہ بےبس محسوس کررہی ہوں”۔

شنیرا اکرم نے کہا تھا کہ “میں نے کبھی اپنے خیالات اور احساسات کو بیان کرنے میں خوف یا ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی لیکن آج، میں بہت زیادہ جذباتی ہورہی ہوں”۔

اُنہوں نے مزید کہا تھا کہ “دراصل میرے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں بچے اور اگر اس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں”۔

مزید پڑھیں: غزہ اجتماعی قبر بنتا جارہا ہے، انجیلینا جولی کی اسرائیل پر تنقید

وسیم اکرم کی اہلیہ نے اپنی پوسٹ میں واضح نہیں کیا تھا کہ وہ اسرائیل فلسطین کشیدگی پر بات کررہی ہیں یا کسی دوسرے مسئلے پر لیکن اس پوسٹ کے بعد اداکارہ ارمینہ خان نے اُنہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ارمینہ خان نے شنیرا اکرم کی پوسٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “جب پاکستان کے کسی مسئلے کی بات آتی ہے تو اُس وقت آپ کے پاس کہنے کے لیے بہت سارے الفاظ ہوتے ہیں”۔

اداکارہ نے شنیرا کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ “فلسطین کے بارے میں بات کرنی ہے تو کُھل کر بات کریں اور اپنی ڈرامائی باتیں اپنے پاس رکھیں”۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں اب تک  3 ہزار 7 سو سے زائد بچوں سمیت  فلسطینیوں کی تعداد 9 ہزار 2 سو ہوگئی ہے جبکہ 24 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔