تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصراسلام آباد سے گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 3 نومبر 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ 

اس حوالے سے اسد قیصر کے بھائی نے تصدیق کی کہ اسد قیصر کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسد قیصر گھر پر تھےجب پولیس اورسادہ لباس میں ملبوس اہلکار گھر آئے اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو گرفتار کرکے لے گئے۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ اسد قیصر کو اینٹی کرپشن حکام نے بنی گالہ سے کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسد قیصر کو گجو خاں میڈیکل کالج صوابی کےلیے طبی آلات کی خرید اری میں کرپشن کے الزام میں نامزد ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔